امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کارکن مخلص، قیادت کے کہنے پر چلتا ہے،پی ٹی آئی اپنے طرز عمل پر غور کرے،فضل الرحمن

رحیم یارخان(این این آئی)سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کارکن مخلص اور قیادت کے کہنے پر چلتا ہے،پی ٹی آئی اپنے طرز عمل پر غور کرے،ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کی، صحافیوں کو بھی چاہیے وقت کی نزاکت کو سمجھیں۔رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ نے کہاکہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قوم کو درست رخ دے سکیں، جلسے، احتجاج کو اپنے اور دوسروں کیلئے بھی حق سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ڈی چوک پر جو ہوا غلط ہوا، پی ٹی آئی کی اپنی جماعت ہے وہ اپنے طرز عمل پر غور کرے، کارکن مخلص اور قیادت کے کہنے پر چلتا ہے۔فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کے دور میں بڑا احتجاجی مارچ کیا، اس احتجاج میں کوئی گملا ٹوٹا اور نہ ہی نقصان ہوا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کی، صحافیوں کو بھی چاہیے وہ وقت کی نزاکت کو سمجھیں۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور دونوں صوبوں کی حکومتیں امن و امان کے قیام کیلیے اقدامات نہیں کررہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved