نئی دہلی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے رشبھ پنت کے لیے پیغام جاری کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔آسٹریلیا میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے لیے پیغام شیئر کیا ہے۔ حالیہ انٹرویو میں اروشی روٹیلا سے رشبھ پنت سے متعلق سوال کیا گیا۔ جس پر اروشی روٹیلا نے کہا کہ ‘آل دی بیسٹ فار آسٹریلیا۔’ کہا۔واضح رہے کہ رشبھ پنت آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فارم میں نظر نہیں آئے اور پہلی اننگز میں 37، دوسری اننگز میں ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔یاد رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی، مہمان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1ـ0 کی برتری حاصل ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر سے متعلق خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم چند ماہ بعد ان کا بریک اپ ہوگیا تھا۔