امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دوران میچ گیند لگنے سے آسٹریلوی کرکٹر کی ہلاکت کا دسواں سال، گراؤنڈ میں جذباتی مناظر

کینبرا(این این آئی) آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوز کی دوران میچ گیند لگنے سے ہلاکت کے واقعے کو 10 برس بیت گئے۔آج سے 10 برس قبل (2014) میں سڈنی میں فلپ ہیوز کو شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں شین ایبٹ کی گیند سر پر لگی تھی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ آج فلپ ہیوز کی یاد میں شیفلڈ شیلڈ کے نیو ساؤتھ ویلز اور تسمانیہ کے میچ میں کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اس دوران سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے کیونکہ اسی گراؤنڈ میں فلپ ہیوز کو سر پر شین ایبٹ کی گیند لگی تھی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں شین ایبٹ بھی شامل تھے اور اس موقع پر شین ایبٹ جذباتی ہوگئے جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا۔سابق کرکٹر کی ہلاکت کے 10 سال مکمل ہونے پر فلپ ہیوز کی فیملی کی جانب سے بھی ایک محبت بھرا پیغام جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ فلپ ہیوز نے 26 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved