ممبئی (این این آئی)ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہونے کے باوجود ابھیشیک اپنی اہلیہ کے معترف نظر آئے۔ ایک انٹرویو میں ابھیشیک نے ایشوریا کی تعریف کی کہ وہ اپنی بیٹی آرادھیا کی پرورش کیلیے اپنے کیریئر سے کنارہ کش ہوئیں۔ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ میرے گھر میں اچھی چیز یہ ہے کہ میں فلموں کی شوٹنگ کیلیے جا سکتا ہوں کیونکہ ایشوریا گھر پر آرادھیا کے ساتھ ہوتی ہیں اور میں اس کیلیے ان کا بہت مشکور ہوں۔دوسری جانب ایشوریا نے انسٹاگرام آرادھیا کی سالگرہ اور اپنے والد کی برسی کی تصاویر شیئر کیں، تاہم ان میں ابھیشیک بچن کی عدم موجودگی نے سوالات کو جنم دے دیا۔ علم میں رہے کہ ابھیشیک کے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پسند کرنے سے بھی قیاس آرائیوں کو تقویت ملی، جس میں “گرے طلاقوں” یعنی عمر رسیدہ جوڑوں کی علیحدگی پر روشنی ڈالی گئی تھی۔یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے 2007 میں شادی کرلی تھی جبکہ انکے ہاں 2011 میں آرادھیا کی پیدائش ہوئی۔علیحدگی کی افواہوں کے باوجود ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔