ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں آئٹم سونگ کیلیے مشہور اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور سے اپنے قطع تعلق کی افواہوں کے درمیان ایک مخفی اور سمجھ میں نہ آنے والی پوسٹ شیئر کی ہے۔ انھوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایک غیر واضح قسم کی پوسٹ کی ہے، یاد رہے کہ ایسا انھوں نے ایک ماہ قبل ارجن کی جانب سے قطع تعلق کی تصدیق کے بعد کیا ہے۔دونوں کے درمیان کافی عرصے سے بریک اپ کی افواہیں انٹرنیٹ پر زیر گردش تھیں اور دونوں میں سے کوئی بھی کسی چیز کی تصدیق نہیں کر رہا تھا۔تاہم حال ہی میں ارجن نے ممبئی کے شیوا جی پارک میں سیاستداں راج ٹھاکرے کی میزبانی میں ہونے والی دیوالی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر وضاحت کی تھی کہ وہ تنہا (سنگل) ہیں، یہ وضاحت انٹرنیٹ پر بریک بھی ہوئی۔اب ملائیکہ نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایک مخفی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیر کی ہے۔ جس کے مطابق: میرا اسٹیٹس اس وقت اور اسکے ساتھ تین ڈراپ ڈائون آپشنز، تعلقات میں، سنگل۔ ہے ہے ہے۔ اس پوسٹ میں ہے ہے ہے، آپشن کا چنائو تین میں سے کیا گیا ہے۔