امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

رشی کپور نے فلم ”سانوریا” کی ناکامی کی پیشگوئی کی تھی، رنبیر کپور

ممبئی (این این آئی)آنجہانی اداکار رشی کپور نے اپنے بیٹے اور اداکار رنبیر کپور کی پہلی فلم ‘سانوریا’ کی ناکامی کی پیش گوئی کردی تھی جبکہ برفی سے قبل کہا ‘آرٹ فلمیں کرنا بند کر’۔ذاتی زندگی میں رشی کپور کی صاف گو طبیعت اْن کی شخصیت کی پہچان رہی ہے، وہ اپنے بیٹے رنبیر کپور کے فلموں کے انتخاب پر تنقید کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے تھے۔انہوں نے رنبیر کپور کی فلموں کی کامیابی سے متعلق پیش گوئیاں کیں اور اپنا دو ٹوک انداز برقرار رکھا، جس کا اعتراف 42 سالہ اداکار نے کیا۔فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب میں رنبیر کپور نے کہا کہ ‘جب والد نے برفی کو ریلیز سے ایک دن پہلے دیکھا تو پھر فون پر کہا ‘رنبیر، تم اداکاری اچھی کرلیتے ہو لیکن آرٹ فلمیں کرنا چھوڑ دو۔اداکار نے راک اسٹار کی ریلیز سے قبل کا واقعہ بتایا کہ مجھے والد نے فون پر کہا کہ وہ لڑکی واپس آجاتی ہے یا پھر مر جاتی ہے؟ انہیں ہمیشہ مکمل فلم کا شوق تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے والد فطری انداز میں فلم پروجیکٹس کا اندازہ لگالیتے تھے، وہ بہت ہی سمجھ رکھتے تھے، آج بھی یاد ہے کہ وہ فلم سانوریا کی شوٹنگ دیکھنے آئے۔رنبیر کپور نے کہا کہ انہوں نے فلم کے سیٹ پر مجھ سے باتیں شروع کردیں، پوچھا سیٹ پر اتنی کھڑکیاں کیوں ہیں؟ فریم میں زیادہ لوگ کیوں نہیں ہیں؟ رات کا منظر کیوں ہے صبح کیوں نہیں۔ان کے کئی سوالات کے جواب میں، میں نے کہا کہ آپ پرانے تناظر کے حامل ہیں جبکہ اب حالات بدل چکے ہیں۔اداکار نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ وہ اپنی کار میں بیٹھے تھے، میری والدہ سے کہا تھا کہ ‘یہ فلم نہیں چلے گی، اْن کا ماننا تھا کہ سامعین کو وقت اور جگہ سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved