امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاہد خاقان عباسی کی بار باراحتجاج سے بچنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخواکی کسی جیل میں منتقل کرنے کی تجویز

اسلام آباد(این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے بار باراحتجاج سے بچنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخواکی کسی جیل میں منتقل کرنے کی تجویزدیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت تمام سٹرکیں بند کرنے کی بجائے صرف ریڈزون کوہی بندکرنے پر توجہ دے۔نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام آباد میں ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، گلیوں میں بھی کنٹینر لگے ہیں، حکومت کو ڈی چوک کو بچانا ہے تو ڈی چوک بند کرے پورا اسلام آباد ساری سڑکیں کیوں بند کی ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے تمام موٹر ویز کی ایک ساتھ بندش کی وجہ مرمتی کام بتائے جانے پر کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اس ملک کے لوگ بیوقوف ہیں، میں حیران ہوں اس حکومت کی سوچ پر، یہ حکومت کی ناکامی ہے، یہ حکومت کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا ہائیکورٹ نے یہ کہا ہے فونز بند کردیں؟، کنٹینر لگاکر راستے بند کردیں، سڑکیں کاٹ دیں؟ یہ عجیب بات ہے کہ یہ ہائیکورٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے بار بار خیبرپختونخوا حکومت کی چڑھائی کا حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عمران خان کو پشاور، ہری پور یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں شفٹ کردے، جیل میں رکھنا ہے تو وہاں منتقل کردیں۔انہوں نے قانونی پیچیدگیوں کے سوال پرکہا کہ دوسری جیل میں منتقل کرنے کیلئے وہاں ایک پرچہ درج کردیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر پارلیمان کا تیسرا حصہ ہے، صدر مملکت کو آگے بڑھ کر بات چیت میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved