امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

احتجاج کی فائنل کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی آخری ثابت ہو گی ،امیر مقام

اسلام آباد(این این آئی )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی آخری کال پاکستان تحریک انصاف کے خاتمے کی آخری کال ثابت ہو گی ، پی ٹی آئی کے احتجاج کا کوئی مقصد نہیں ،یہ لوگ خیبر پختونخوا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کئی گروپس میں تقسیم ہو چکی ہے، پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی ہے، عوام نے پی ٹی ائی کے احتجاج کی کال کومسترد کر دیا ہے،احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوتا ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے علی امین گنڈاپور صوبے میں پر توجہ دینے کی بجائے احتجاج میں مصروف ہیں۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے، عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی ہے، علی امین گنڈاپور صوبے پر توجہ دینے کے بجائے احتجاج میں مصروف ہیں۔امیرمقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے، آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی، اسلام آباد پر چڑھائی سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہونگے، عوام کو پتہ ہے پی ٹی آئی کے احتجاج کا کوئی مقصد نہیں، خیبر پختونخوا کے وسائل احتجاج کیلئے استعمال کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد انتشار پھیلانا ہوتا ہے، ملکی سیاست اور معیشت انتشاریوں کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے، احتجاج کی یلغار سے کسی قیدی کو رہا نہیں کیا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ قانونی چارہ جوئی ہے، وہ عدالتوں میں جاکر اپنی بے گناہی ثابت کریں، اگر عدالتیں انہیں رہا کرتی ہیں تو ان کی رہائی ممکن ہوجائے گی، انہیں خود کو مقدمات سے کلیئر کرانا ہوگا، مقدمات سے کلیئر ہوئے بغیر حکومت کسی انتظامی اختیار سے انہیں رہا نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پارا چنار اور کرم کو جس اندوہناک صورتحال کا سامنا ہے، وزیراعلی کی اس پر کوئی توجہ نہیں ہے، کرم اور پارا چنار میں وزیراعلیٰ کی آنکھ نیچے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے لیکن صوبائی حکومت تمام حکومتی وسائل کے ساتھ وفاق پر دھاوا بولنے کی منصوبہ بندی میں لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے، علی امین گنڈاپور ایہاں آکر بیٹھ جائیں گے پھرپیچھے وزیراعلی خیبرپختونخوا کون ہوگا؟ علی امین گنڈاپور نہ کرم گئے نہ پاراچنار، علی امین گنڈاپور نے اپنے لیڈر کو بھی سبز باغ دکھائے، ویسے علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا احتجاج نہ کریں بندے نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے جوان دہشت گردوں کا نشانہ بنتے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی اس پر کوئی نظر نہیں ہے، ان کی ساری توجہ اس پر ہے کہ پنجاب اور دارالحکومت پر کس طرح چڑھائی کرنی ہے اور ملک میں کس طرح بغاوت پیدا کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور آپ اسلام آباد آرہے ہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو چاہیے کہ اپنے صوبے پر توجہ دیں، آپ کی سیاسی جماعت ہے یا آپ ملک دشمن ہیں ؟۔انہوں نے کہاکہ کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،خیبر پختونخوا سے آنے والے سرکاری افسران سے بھی نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ابھی تک مکمل خاموشی ہے کوئی احتجاج نہیں ہوا احتجاج کی کال مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے، پولیس کو پی ٹی آئی رہنمائوں نے از خود گرفتاریاں دی ہیں، پی ٹی آئی رہنمائوں نے دھرنے سے جان چھڑانے کے لیے خود گرفتاریاں دی ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کیلئے راستے بندکئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انقلابی جنگجو ابھی سورہے ہیں، ان کے آدھے لوگ آج بھی ورک فرام ہوم اور ورک فرام سٹی کریں گے،سنا ہے بڑے دنوں سے تیاری ہو رہی تھی، پنجاب میں پی ٹی آئی کے 104 ایم پی ایز ہیں مگر کہاں ہیں؟ جنہوں نے انقلاب لانا ہے وہ سب جنگجو سورہے ہیں، ان کے تین چار گروپس میں جو پیغامات چلے وہ بھی نامعلوم لوگوں کے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنائے۔ حکومت نے جڑواں شہروں کے رہائشیوں کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے،وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی سفارتخانے ہیں ، دارالحکومت کو کسی فتنہ اور فساد کی نظر نہیں ہونے دے سکتے ، اس لئے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ، ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے انہیں صرف اس کی تکلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کب آئیں گے، عوام فتنہ فساد کی سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔انہوں نے کہاکہ ویڈیو پیغام کے بعد بشریٰ بی بی کا نمبر ہی بند ہے، بشری بی بی نے اپنے پیغام میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، بشری بی بی کو تمام سوالات کے جوابات دینے پڑیں گے۔ امیرمقام نے کہا کہ شرپسند ٹولہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے، پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کررہی ہے، عوام نے احتجاجی کال مسترد کردی۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، پی ٹی آئی نے ہر اہم موقع پر احتجاج کی کال دی، پی ٹی آئی کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ایک سوال کے جواب میں امیرمقام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved