لندن (این این آئی)لندن میں امریکی سفارت خانے کے باہر مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے سفارت خانے کے قریبی سڑک کو بند کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گیٹ وک ایئر پورٹ پر سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی جبکہ ساتھ ٹرمینل کا بڑا حصہ خالی کروا لیا گیا۔ایئر پورٹ حکام نے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اور ایمرجنسی سروسز ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔