امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسلام آباد،9 مئی مقدمے میں 10پی ٹی آئی کارکنوں کو چار چار سال قید کا حکم

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے پہلے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 10کارکنوں کو 4،4سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے 9مئی بارے درج پہلے مقدمہ میں پی ٹی آئی کارکنان کی سزا کا 15صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔پی ٹی آئی کے 10ملزمان کو مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 4،4 سال قید کی سزا سنادی گئی، ضمانت پر رہا ہونے ملزمان کو دفعہ 341میں ایک ،ایک ماہ قید اور ایک ،ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔دفعہ 186میں ملزمان کو تین ،تین ماہ قید اور ایک ،ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے، دفعہ 353میں ملزمان کو دو، دو سال قید اور 20،20ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ دفعہ 188میں ملزمان کو چھ ،چھ ماہ قید اور 3،3ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی اور دفعہ 149 میں ملزمان کو تین تین سال قید اور 20،20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تحریری فیصلے کے مطابق اشتہاری قرار دیئے گئے چھ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، ملزمان کیخلاف دفعہ 382اور 436ثابت نہیں کی جاسکی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک سیاسی پارٹی سے بتایا گیا لیکن شکایات میں ایسی کوئی بات نہیں لکھی گئی، ملزمان کو دہشت گردی سمیت دفعہ 382اور 436میں بری کیا جاتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved