انٹیگا(این این آئی)ویسٹ انڈیز اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (جمعے سے)سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ انٹیگامیں شروع ہوگا ،بنگلہ دیش کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ویسٹ انڈیز اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز پہلا میچ 22 تا 26 نومبر سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مہدی حسن مرزا جبکہ میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو مایہ ناز بلے باز کریگ براتھویٹ لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 نومبر سے 4 دسمبر تک سبینا پارک کنگسٹن جمیکامیں کھیلا جائے گا۔