امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

روس کی کاروباری شخصیت پیراشوٹ کے ذریعے اترنے کی کوشش کے دوران گر کر ہلاک

ماسکو(این این آئی)روس کی ایک کاروباری شخصیت پیراشوٹ کی مدد سے ایک ہیلی کاپٹر سے بلندی سے اترنے کی کوشش کی دوران گر کر ہلاک ہوگیا۔ اس حادثے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں فضا سیزمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روسی تاجر نے روسی ساختہ Mil Mi-8 ہیلی کاپٹر سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگاتے ہوئے زمین سے اپنی اونچائی کا غلط اندازہ گایا۔ وہ 100 میٹر سے زیادہ اونچائی پر تھے جہاں انہوں نے ہیلی کاپٹر سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی۔ تاہم ان کی یہ مہم جوئی نہ صرف ناکام رہی بلکہ جان لیوا ثابت ہوئی۔گرنے کے بعد روسی تاجر سرگئی تسیگانوف کو فوری طور پر دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے کولومنا میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کا جسم زخموں سے چور ہوچکا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ چنانچہ 51 سالہ روسی تاجر نے گزشتہ روز آخری سانس لی اور انتقال کر گئے۔شادی شدہ اور بچوں کے باپ سرگئی تسیگانوف کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی موت سے پہلے دو دن ہسپتال میں رہے۔ آنجہانی یورپ + ریازان ریڈیو اسٹیشن کے سابق مالک اور روسی ریڈیو ریازان کے بھی مالک تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved