کراچی (این این آئی)ہدایتکار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل فرینڈز بنانے کا مقابلہ ہوا کرتا تھا جس میں ہمیشہ میری جیت ہوتی تھی۔یک انٹرویو میں ہدایتکار سید نور نے بتایا کہ جاوید شیخ اور شاہد اس لئے مجھ سے ہار جاتے تھے کیونکہ وہ شادیاں کر لیتے تھے جبکہ میں شادی پر یقین نہیں رکھتا۔فلم ساز نے کہا کہ میں انگریزوں کی طرح لڑکیوں سے صرف دوستیاں کرتا تھا لیکن میں نے کسی سے شادی نہیں کی، کیونکہ مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی۔سید نور نے بتایا کہ بعد ازاں جب مجھے صائمہ سے محبت ہوئی تو میں نے ان سے شادی کر لی جس کے بعد ان کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں آئیں۔