ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی معروف موسیقار و گلوکار اے آر رحمن نے اہلیہ سائرہ بانو سے طلاق کے بعد کہا ہے کہ امید تھی شادی کے 30برس ساتھ مکمل کریں گے مگر ایسا نہ ہوسکا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر گلوکار نے دل برداشتہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹوٹے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے، پھر بھی اس میں ہم کوئی نہ کوئی بہتری تلاش کرسکتے ہیں ،ممکن ہے یہ دل پھر پہلے کی طرح جڑ نہ سکے۔اے آر رحمن نے اپنے دوست، احباب اور پرستاروں کا راز داری کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری زندگی کے اس نازک دور میں ہماری راز داری کا احترام کرنے اور ہم پر مہربانی کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔