امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی سی بی نے گریڈ ٹو میں شریک ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی فیس کئی گنا بڑھا دی

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے گریڈ ٹو میں شریک ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی فیس کئی گنا بڑھا دی۔کرکٹ بورڈ نے لیٹر جاری کر کے گریڈ ٹو ٹیموں کے لیے نئے قواعد سے آگاہ کر دیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق پرائیوٹ ٹیموں کی رجسٹریشن فیس 5 لاکھ سے 35 لاکھ روپے کر دی گئی۔سالانہ فیس بھی 5 لاکھ سے بڑھ کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی جبکہ سرکاری اور سروسز ٹیموں کی رجسٹریشن فیس 7 لاکھ روپے مقرر ہے۔لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ جو ادارہ ٹیم بنائے گا اسے پی سی بی کے قوانین پرعمل درآمد کرنا ہو گا، ٹیموں میں کھلاڑیوں کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار روپے ہونی چاہیے۔پی سی بی کے مطابق ٹیموں کے اپنے گرانڈ ہونے چاہئیں، جہاں ٹرف پچ موجود ہو، ٹیموں کا کوچ لیول ون کوچنگ کورس کوالیفائیڈ ہونا چاہیے۔ذرائع کے مطابق گریڈ ٹو میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فیصلے کیے گئے ہیں، ڈپارٹمنٹل ٹیمیں اپنا معیار نہیں بڑھائیں گی تو معیاری کرکٹ ممکن نہیں ہو گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved