پشاور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے رہنما اختیار ولی نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو احتجاج ملتوی کرنے کا کہہ دیا ہے۔پشاور سے جاری بیان میں اختیار ولی نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین کو بتایا ہے کہ کسی بھی صوبے سے کوئی نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لشکر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرایا جاسکتا، تحریک انصاف کا کوئی بھی مطالبہ قابل عمل نہیں ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو احتجاج ملتوی کرنے کا کہہ دیا ہے۔