سوات(این این آئی)پاکستان زندہ باد موومنٹ کے ڈویژنل صدر اعجاز پشتون نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے اور ان کے ساتھ موجود پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔سوات پولیس کے مطابق پاکستان زندہ باد موومنٹ کے ڈویژنل صدراعجاز پشتون کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ کیا گیاجس میں وہ جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔مقتول اعجاز پشتون وی ڈی سی ممبراور ویلج کونسل پیوچار کے چیئرمین بھی تھے۔پولیس نے بتایا کہ اعجاز پشتون پولیس سیکیورٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا اور وہ موقع پر دم توڑ گئے۔پولیس نے مقتول کی لاش مقامی اسپتال منتقل کردی۔