دبئی (این این آئی)پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی دبئی میں بھارتی اداکار سنجے دت سے ملاقات ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ راحت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر دبئی میں سنجے دت سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو انتہائی خوش گوار انداز میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے اور گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔راحت فتح علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ شکریہ سنجے دت صاحب! آپ کے شفقت بھرے الفاظ اور محبت میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔ گلوکار نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سنجے دت کیلئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔