ہوبارٹ (این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بیٹنگ میں اچھے آغاز کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان نے کہا کہ سیریز کے دوران نوجوان کھلاڑی کی پرفارمنس مثبت چیز رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے لیکن ٹی20 سیریز میں بھی بہت بہتر کرسکتے تھے۔آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ کے حوالے سے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم بیٹنگ میں اچھے آغاز کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔