امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی ‘طاقہ’ کے سعودی پاور پروکیورمنٹ کمپنی کیساتھ 25سالہ بجلی خریداری کے دو معاہدے طے پا گئے

ابوظہبی(این این آئی)ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی طاقہ نے دو سری انٹرنیشنل پاور کمپنیوں کے ہمراہ سعودی پاور پروکیورمنٹ کمپنی (ایس پی پی سی)کیساتھ 25سالہ بجلی خریداری کے دو معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی طاقہ،جاپانی کمپنی جیراکارپوریشن اور البوانی ہولڈنگ کی ذیلی کمپنی البوانی کیپٹل نے سعودی پاور پروکیورمنٹ کمپنی (ایس پی پی سی)کیساتھ 25سالہ بجلی خریداری کے دو معاہدوں پر دستخط کر دیئے تاکہ سعودی عرب میں دو نئے گرین فیلڈ کمبائنڈ سائیکل گیس ٹربائن پاور پراجیکٹس تیار کئے جا سکیں۔وام کے مطابق معاہدوں کے تحت 3.6گیگا واٹ سے زیادہ کی کل بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت والے یہ منصوبے ہائی ایفیشنسی ٹربائنز اور کاربن کیپچر ٹیکنالوجیز استعمال کریں گے۔یہ پلانٹس سعودی عرب کے توانائی کے امتزاج کے عزائم اور سعودی گرین انیشی ایٹو کے مطابق ہیں، جس کا مقصد 2030ء تک 50فیصد قابل تجدید توانائی اور 50فیصد گیس ٹیکنالوجی اور 2060ء تک نیٹ زیرو گرین ہاس گیس کے اخراج کا حصول ہے۔ان پلانٹس کی تعمیر میں سب سے زیادہ حصہ داری 49فیصد طاقہ کی ہے ، جیرا 31فیصد اور البوانی 20فیصد کی ملکیت رکھے گے ۔پلانٹس تینوں اداروں کے باہمی اشتراک سے تیار کئے جائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved