امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بانی پی ٹی آئی کا ٹارگٹ آزادی نہیں، چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ پھر بیٹا بنالے ، خواجہ آصف

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور جو کچھ کرتے ہیں عمران کی ہدایت پر کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ٹارگٹ آزادی نہیں، چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ مجھے پھر بیٹا بنالے اور سب ہنسی خوشی رہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ہے ۔علی امین نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سال سے ناحق جیل میں قید ہے، اس کے علاوہ ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔انہوں نے بتایا کہ علی امین نے زیادہ باتیں اپنے صوبے میں دہشتگردی کے حوالے سے کیں، آج کے اجلاس کا اہم پوائنٹ بھی دہشتگردی سے نمٹنے پر غوروخوض کرنا ہی تھا ، اجلاس میں کچھ اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تاریخ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات پر محیط ہے، انہوں نے ساری عمر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست کی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو 9مئی والا پل کراس کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 25نومبر کو عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کے حوالے سے نہیں پتا، بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کا ثبوت مانگا تھا ، انہیں ویڈیوز دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اندر اسٹیبلمشمنٹ سے معافی تلافی سمیت سب کچھ کرنے پر تیار ہیں، باہر بڑھکیں مارتے ہیں اور نورا کشتی کرتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور جو کچھ کرتے ہیں عمران کی ہدایت پر کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ٹارگٹ آزادی نہیں، چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ مجھے پھر بیٹا بنالے اور سب ہنسی خوشی رہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved