امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران خان خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات 3شرائط پرہوگی، رؤف حسن

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں بات چیت ناگزیر ہے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ہماری 3شرائط پر ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ جب بھی ہم نے احتجاج کی کال دی پورا ملک بند کردیا جاتا ہے، ہر شاہراہ بلاک کردی جاتی ہے، پکڑ دھکڑ کی انتہا کردی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پر پریشر موجود ہے، کیا وہ چیز ہے جو انہیں اتنا خوفزدہ کئے ہوئے ہے، یہ شہروں کو کنٹینرستان بنا دیتے ہیں۔رؤف حسن نے کہا کہ جس طرح سے آئینی ترامیم کی گئی ہیں یہ ان کیلئے فخر کا مقام نہیں ہے، ان کے چہروں پر بدنما داغ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس بار ہمارے احتجاج کی حکمت عملی ماضی سے مختلف ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ان کے اتحادی یک زبان ہو کر بات نہیں کر سکتے، ان کے اندر دوڑ لگی ہوئی ہے کہ اگلا وزیراعظم جعلی مینڈیٹ پر کس نے بننا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved