ممبئی (این این آئی)نامور بھارتی اداکار سونو سود اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی تلاش میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران ایک مداح نے سونو سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔ سونو سے سوال کیا گیا کہ ان کا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا، کیا آپ کی دوبارہ ساتھ فلم کرنے کے ارادے ہیں؟
جس پر اداکار نے صرف اتنا جواب دیا کہ شاہ رخ خان اچھے اداکار ہیں۔ ساتھ میں سونو نے یہ بھی تحریر کیا کہ ہم لوگوں کے لیے اچھا اسکرپٹ تلاش کریں۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ سونو سود نے 2014 کی فلم ہیپی نیو ایئر میں کام کیا تھا۔ اس فلم میں ابھیشیک بچن، بومن ایرانی اور دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔