کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت2افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت2افرادزخمی ہوگئے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا اورمزیدکارروائی شروع کردی۔