اسلام آباد(این این آئی)وزیرتوانائی مصدق ملک نے کہاہے کہ پی ٹی آئی لوگوں کو تشدد پر اکسا رہی ، ہمیں روکنا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں قیدی کوچھڑائیں گے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بڑھکیں مار رہے ہیں ہمیں اسلام آباد آنے سے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالت کے ذریعے رہا ہوں گے،آگ لگا کر نہیں،ہم مظاہرین کو اسلام آباد کے باہرہی روکنے کی کوشش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ لوگوں کو تشدد پراکسا رہے ہیں ہمیں ان کوروکنا چاہیے۔