امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایمن سلیم کا پریگننسی فوٹو شوٹ سے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان

لاہور (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے پریگننسی فوٹو شوٹ کے ذریعے اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ایمن سلیم نے 2021 میں ڈرامے ‘چپکے چپکے’ سے ڈیبیو کیا تھا جو مداحوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہوا تھا۔تاہم 6 جولائی 2021 کو اپنے پہلے ہی ڈرامے سے مقبولیت پانے والی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی تھی۔تاہم اگلے ہی سال فیصلہ واپس لیتے ہوئے حرا مانی اور شہزاد شیخ کے ساتھ ‘ابن حوا’ میں دوبارہ اداکاری شروع کردی تھی۔انسٹاگرام پر انہوں نے بے بی بمپ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں جس سے واضح اندازہ ہوتا ہے کہ ایمن سلیم کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔اس پوسٹ کے بعد اداکارہ حرا مانی، منال خان، ایمن خان سمیت دیگر کی جانب سے ایمن سلیم کو مبارکباد کے پیغامات ملنا شروع ہو گئے جبکہ مداحوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یکم جنوری 2024 کو مقبول اداکارہ ایمن سلیم نے سال 2023 کے اختتام پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved