لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ بیٹر محمد یوسف قومی سلیکشن کمیٹی کے بعد کوچنگ سے بھی الگ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے، وہ انڈر 19 کے کوچ بھی تعینات رہے۔رواں برس ستمبر میں محمد یوسف نے پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔حمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی کی رکنیت چھوڑ رہا ہوں۔