امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین ایشیا پیسیفک سمیت دنیا کی معاشی ترقی میں نئی قوت فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(این این آئی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 2026 میں چین کی جانب سے اپیک کی میزبانی کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔ اتوار کے روز انہوں نے کہا کہ اپیک ایشیا پیسیفک خطے میں ایک اہم اقتصادی تعاون کا میکانزم ہے۔ ایشیا پیسیفک تعاون کو فروغ دینے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں چین نے 2026 اپیک اجلاس کی میزبانی کی تجویز پیش کی، جس کا اپیک کے اراکین نے خیرمقدم کیا اور حالیہ اپیک رہنماؤں کے اجلاس نے اس کی منظوری دی۔چین نے ہمیشہ ایشیا پیسیفک تعاون کو بہت اہمیت دی ہے اور 2001 اور 2014 میں اپیک کے اجلاسوں کی میزبانی کر رکھی ہے۔ 2026 میں چین تیسری بار اپیک کے میزبان کے فرائض انجام دے گا۔ چین 2026 میں کانفرنس کی میزبانی پر تمام فریقوں کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، پوتراجایا وڑن 2040 کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے، ایشیا پیسیفک کمیونٹی اور ایشیا پیسیفک فری ٹریڈ ایریا کی تعمیر کو فروغ دینے،اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نتائج پیدا کرنے کے لیے تیار ہے اور چین ایشیا پیسیفک نیز دنیا کی معاشی ترقی میں نئی قوت فراہم کرے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved