پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے پشاور سے اپنی پروازیں بند کردی ہیں، اب پشاور سے لاہور اور ملک کے دیگر حصوں کے لیے کوئی پرواز نہیں ہے۔اپنے بیان میں مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پی آئی اے کی انتظامی غفلت کے باعث صوبے کے عوام کو کوئٹہ، سکھر، ملتان، سیالکوٹ سے فلائٹ لینے کے لیے کئی دن انتظارکرنا پڑتا ہے۔کے پی کے مشیرخزانہ نے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کا بھی یہی حال تھا، بین الاقوامی مسافرمنڈی کو سعودی، خلیجی، ترک، تھائی ایئر لائنز نے سنبھال لیا ہے۔