اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج حکومت کیلئے چیلنج نہیں ہے، پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دے دی۔اپنے بیان میں رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ کیا ہر ایم این اے 10ہزار افراد جیب میں ڈال کر لائے گا؟10ہزار بندے لگانے کیلئے 200سے 250بسیں چاہئیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بالکل فلاپ شو ہوگا، پی ٹی آئی کی کال خود ان کیلئے نقصان کا باعث بنے گی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی، لیکن ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں ہے۔