نارووال( این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے محکمہ صحت کے زیراہتمام ضلع بھرمیں سٹاف ونرسزاور ایل ایچ وی کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے مختلف پہلوئوں پر2روزہ تربیتی ٹریننگ اختتام پذیر ہو گئی،ٹریننگ میں نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹراحمدشفیق،سی ای او ڈاکٹرسیدنویدحیدر،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق، ڈی ایس وی مجاہدعلی،اورایس ایچ اینڈاین ایس عدنان حیدر،ڈاکٹرمحمدطارق نیٹریننگ میں شامل خواتین کوٹریننگ دی۔ٹریننگ کے اختتام پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر اور ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدطارق نیٹریننگ حاصل کرنے والی سٹاف نرسزاور ایل ایچ وی میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔قبل ازیں محکمہ صحت کے زیراہتمام شوگر کے عالمی دن کے حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدرکی زیرقیادت ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں آگاہی سیمینار اور ریلی کاانعقاد کیاگیا،سیمینارمیں شرکاکو شوگرکی علامات،اس کوکنٹرول کرنیاوربچاوکے بارے تدابیرسےآگاہ کیاگیا۔