امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پہلا چار روزہ میچ ، پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو پہلے چار روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کے آخری دن کھیل کی خاص بات محمد سلیمان اور علی زریاب کی سنچری پارٹنرشپ تھی،شاہینز کو جیتنے کے لیے 222 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شاہینز کی دو وکٹیں صرف 32 رنز پر گرگئی تھیں جب کپتان محمد ہریرہ 9 اور عبدالفصیح 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد محمد سلیمان اور علی زریاب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 158 رنز کا اضافہ کیا۔محمد سلیمان 11چوکوں کی مدد سے 86 رنز بناکر ونوجا ساہن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔محمد سلیمان اس سیزن میں حیدرآباد کی طرف سے قائداعظم ٹرافی میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 288 رنز بناچکے ہیں۔علی زریاب نے پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے کے بعد اس مرتبہ 83 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے شامل تھے۔حیدرعلی نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔اس سے قبل سری لنکا اے اپنے گزشتہ روز کے اسکور 364 میں اضافہ کیے بغیر آؤٹ ہوگئی۔ دنوشا 62 رنز بناکر خرم شہزاد کی گیند پر آؤٹ ہوئے جنہوں نے اننگز میں70 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر9 وکٹیں 132 رنز کے عوض حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ 18 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved