ملتان(این این آئی)نشتر ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ڈائیلیسز یونٹ میں ایک مریض ایڈز وائرس پھیلانے کی وجہ بنا۔ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق ڈائیلیسزیونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں اور ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔ترجمان نے بتایا کہ اس لیے اس مریض کا الگ سے رکھی ڈائیلیسز مشین پر علاج نہیں کیا، تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکریننگ ٹیسٹ دوبارہ کیے جارہے ہیں کیونکہ ایڈز سے متاثرہ مریض کا سراغ لگانا ضروری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایڈز وائرس کتنے مریضوں میں منتقل ہوا انکوائری کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی کی رپورٹ میں ہی ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی درست تعداد کا تعین ہو سکے گا۔