لاہور ( این این آئی)راجن پور پولیس نے کچہ کے ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب کاروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔ تھانہ شاہ والی پولیس کی کچہ کریمنلز کے سہولت کار غلام اصغر عرف ادو شاہ اور آغا شاہ کے ٹھکانے پر کامیاب ریڈ کیا ہے، ملزمان لٹھانی گینگ، سکھانی گینگ اور دادو بنگیانی گینگ کیلئے سہولت کاری کا کام کرتے تھے۔ ملزمان ڈاکوؤں کو پولیس کی نقل و حرکت بارے آگاہی اور اغواء برائے تاوان، ڈکیتی کی وارداتوں میں مدد کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی نقل و حرکت اور روابط کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس آؤٹ کیا ، پولیس ریڈنگ پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے بھاری اسلحہ سے حملہ ، پولیس وین کو نقصان پہنچا۔پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی، ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کے کامیاب ریڈ کے نتیجے میں اسلحہ کی بڑی کھیپ کو برآمد کیا گیا، برآمد اسلحہ میںG-3 ، M-16، ڈبل بیرل گن، 303 رائفل، MMـ9 پسٹل، 12 بوررائفل ، بھاری مقدار میں ایمونیشن اور نقد رقم شامل ہیں۔ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ، جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی،۔ڈی پی او راجن پور نے کہا کہ راجن پور پولیس کی جانب سے کچہ کریمنل کی نقل و حرکت کو مکمل طور پر محدود کر دیا گیا ہے۔ پولیس کچہ کے ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز میں مزید تیزی لائے گی۔