امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب پولیس نے دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور شر پسندوں کے خاتمے کے لئے پرعزم

لاہور ( این این آئی)پنجاب پولیس دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور شر پسندوں کے خاتمے کے لئے پرعزم اور مسلسل مصروف عمل ہے، دشوار گزار، پہاڑی علاقوں، گنجان آبادیوں اور کچہ ایریاز میں ملک و سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ایمونیشن لے جانے اور گرانے والے ڈرون دہشت گرد و شر پسند عناصراورڈاکوؤں کے خلاف موثر کاروائیوں کا ذریعہ بننے کے ساتھ ساتھ لا اینڈ آرڈر کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ، سمارٹ پولیس کے حوالے سے ڈرونز ٹیکنالوجی بے حد معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ڈرونز کے ذریعے شر پسند عناصر کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ اور قلع قمع کیلئے پیشگی اقدامات کیے جا سکتے ہیں،ڈرون ٹیکنالوجی سے وسیع ایریا کی فضائی سرویلنس، سکیورٹی و ٹریفک اقدامات بھی یقینی بنانا ممکن ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بین الصوبائی چوکیوں پر دہشت گردوں کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر ڈرون ٹیکنالوجی کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کچہ ایریا اور دریائی دلدلی علاقوں میں ڈاکوؤں اور شرپسندوں کے خاتمے کے لئے اسلحہ بردار ڈرونز کا حصول زیر غور ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں واہ انڈسٹریز لمیٹڈ کے اعلیٰ سطح کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔چیف ٹیکنیکل آفیسر بریگیڈیئر (ر) خرم قادری، جنرل مینیجر سیلز ساجد محمود، سینئر مینیجر آپریشنز شیخ عبدالوہاب وفد میں شامل تھے،۔وفد نے آئی جی پنجاب کو ادارہ کے تیار کردہ مختلف ڈرونز اور ان کی صلاحیتوں بارے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے وفد کو دہشت گردوں، ڈاکوؤں کے خلاف موثر کاروائی کیلئے فورس کی ضروریات سے آگاہ کیا اور جدید سرویلنس و مانیٹرنگ سسٹم اور اسلحہ سے لیس ڈرونز کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس ایڈیشنل پروکیورمنٹ عمران محمود، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، اے آئی جی ڈویلپمنٹ اینڈ لاجسٹکس صاحبزادہ بلال عمر اور اے آئی جی پروکیورمنٹ کرار حسین اجلاس میں موجود تھے۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کو صوبے کے پولیس سٹیشنز کی اپ گریڈیشن پر مبنی کتاب ” تھانے پنجاب دے” پیش کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved