لاہور( این این آئی)عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے مافیا کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور شرجیل شاہد کا گرینڈ آپریشن،7 فوڈ یونٹس اور معروف فوڈ چین پر چھاپے مارتے ہوے2یونٹ بند، 2کو بھاری جرمانے عائد کردیے گے جبکہ 100کلو ایکسپائر انڈے، 40کلو ناقص مربہ، 50 کلو بدبودار آلو تلف کردیے۔ جاری تفصیلات کے مطابق معروف بیکری میں ٹوٹے گندے انڈوں سے کیکس اور بیکری آئٹمز تیار کی جارہی تھی۔ سموسہ پٹی یونٹ کو ایکسپائر اجزا کے استعمال پر بند کر دیا گیا۔ یونٹس میں فنگس زدہ دیواریں، صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بہتات پائی گئی۔ سویٹس پروڈکشن یونٹ میں ناقص سٹوریج، گندے فرش پر اشیا کی تیاری کی جارہی تھی۔ ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور لازم آئل تبدیلی ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کے نام پر بیماریاں فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ ملاوٹ کرنے والے معاشرے کا ناسورہیں،قوانین کی خلاف ورزی پر کاروبار بند کر دیا جائے گا۔