امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا جوہر ٹاؤن سکیم کا دورہ، تجاوزات سے واگزار کرائی گئی اراضی کا جائزہ لیا

لاہور ( این این آئی)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ جوہر ٹاؤن سکیم کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے جوہر ٹاؤن ایف بلاک میں تجاوزات سے واگزار کرائی گئی اراضی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جوہر ٹاؤن سکیم سے ابھی تک 190 کینال اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔ جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس سے 30 سالہ پرانی تجاوزات و جھگیاں ختم کرا دی گئی ہیں۔ جوہر ٹاؤن، سبزہ زار اور گجرپورہ سے ابھی تک 500 کینال سے زائد اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔صوبائی وزیر بلال یاسین کی قیمتی اراضی واگزار کرانے پر ڈی جی ایل ڈی اے اور ان کی ٹیم کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے،واگزار کرائی گئی جگہ کو موثر پلاننگ کے ساتھ مارکیٹ میں لایا جائے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلاننگ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved