سنچورین(این این آئی):جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل (بدھ کو) سپر سپورٹس پارک،سنچورین کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1ـ1 سے برابر ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں میزبان پروٹیز ٹیم کو 61 رنز سے شکست دی تھی ، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1ـ1 سے برابر کر دی تھی۔بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے ، جہاں اس نے میزبان پروٹیز ٹیم کے خلاف چار بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کے دو میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کماریادیو کریں گے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ایڈن مارکرم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کاتیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل بدھ کو سپر سپورٹس پارک،سنچورین میں کھیلا جائے گا،یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گاجبکہ چوتھا اور ا?خری ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا،یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔