واشنگٹن (این این آئی )امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کیفین کے شوقین ایک شخص نے انرجی ڈرنک کے 1019 کین جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیورٹن نامی شہر کے رہائشی اسپیئرز جو یوٹیوب پر اپنی عرفیت کیفین مین کے نام معروف ہیں، انھوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے پاس جنوری میں کین جمع کرنے کا ثبوت پیش کیا تھاجس کے بعد اس ہفتے اس نے حتمی طور پر اعلان کیا کہ اسے گنیز کی جانب سے آفیشل تصدیق موصول ہوگئی ہے کہ اس کے پاس انرجی ڈرنکس کے کین کی سب سے بڑی کلیکشن موجود ہے۔ اسپیئرز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ کسی بھی قسم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حامل ہوگا۔میں نے جو کام شروع کیا تھا اسکی کامیابی سے تکمیل کی ہے ایک موقع پر تو میں حیران رہ گیا کہ میرے پاس اتنے سارے کین جمع ہوگئے ہیں، جب انکی گنتی کی تو پتہ چلا کہ میں نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔