امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

گوہر اعجاز نے عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے پلان کی مخالفت کردی

اسلام آباد(این این آئی)سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے پلان کی مخالفت کردی۔ایک بیان میں سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت 180ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالے، عوام پہلے ہی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلیے مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ گذشتہ ڈھائی برس میں مہنگائی میں 60فیصد اضافہ ہوا ہے۔سابق نگراں وزیر تجارت نے کہا کہ ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال ٹیکس نظام میں اصلاحات کے ذریعے پورا کیا جائے، حکومت غیر معمولی منافع کمانے والی مقدس گائے پر ٹیکس لگائے۔ گوہر اعجاز نے کہاکہ ٹیکس نظام کی کمزوریوں کے باعث بعض شعبوں میں مقدس گائے غیر معمولی منافع کما رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گھریلو، کمرشل، صنعتی صارفین کو بجلی کے بلز میں12روپے کا ریلیف دیا جائے، صارفین کو صرف موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف نہ دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ31دسمبر تک آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دے کر یہ ریلیف عوام کو دیا جاسکتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved