امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

محکمہ اوقاف جمعہ کے روز صوبہ بھر میں ” نماز ِ استسقائ”کا اہتمام کرے گا

لاہور ( این این آئی) محکمہ اوقاف جمعہ کے روز صوبہ بھر میں ” نماز ِ استسقائ”کا اہتمام کرے گا۔نماز استسقاء اجتماعی توبہ، استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے، جس سے سموگ کے اثرات کم ہوں گے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے کہا کہ محراب ومنبر حفظانِ صحت کے اصولوں کی ترویج و تبلیغ کیلئے مستعد ہے۔خطے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹو ں کا دھواں، ہیوی ٹرانسپورٹ کی بہتاب، دھواں چھوڑتی گاڑیاں، اینٹوں کے بھٹوں کا دھواں،فصلوں کی تلفی جیسے عوامل کا تدارک اورانڈسٹری کو جدیدی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے سموگ سے نجات پانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے۔ یہ ایکشن پلان 16 نکات پر مشتمل ہوگا، جس میں 20 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی تبدیلی سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ دھند اور دھوئیں کا امتزاج ہے۔ یہ اکتوبر سے شروع ہوکر دسمبر تک جاتا ہے۔ موسم سرد ہونے کے سبب ہواؤں کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔ اس لیے دھویں کے آگے بڑھنے کے امکان نہ ہونے کے برابر ہوجاتے ہیں۔اس کی بڑی وجہ خطّے میں چاولوں کی فصل کی کٹائی کے بعد، نئی فصل کی تیاری کے لیے پرانی فصل کی باقیات کی تلفی ہے، جس کے لیے زرعی زمینوں میں آگ لگانے کا طریقہ رائج ہے، جس میں کبھی لاہور، کبھی ملتان اور کبھی دہلی پہلے نمبر پر آتاہے۔ پُرانے وقتوں میں دہلی سے پشاور تک کا پورا علاقہ پنجاب ہی ہوتاتھا اور اس کا کلچر بھی ایک ہی جیسا تھا، جہاں ان دنوں چاولوں کی کٹائی مکمل ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ ایئر کوالٹی ا نڈیکس(اے کیو آئی)کا معیار50 تک ہونا صحت مند فضا کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے اشاریے، اس ماہ باربارایک ہزار کے عددسے بھی اوپر گزرچکے ہیں، مزید یہ کہ ایئر کوالٹی نڈیکس(اے کیو آئی)کی 300 سے اوپر کی حد انسانی صحت کیلئے خطرناک سمجھی جاتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved