امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

کراچی ( این این آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ بہترین تعلق چاہتا ہے اس ضمن میں موجودہ معاشی صورتحال میں روس پاکستان کے ساتھ دوستی کا ثبوت بھی دینا چاہتا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں روس کے سفیر Albert Khorev سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس سے قبل جب روس کے سفیر Khorev Albert گورنر ہاؤس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور روس کے سفیر نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر روسی قونصلیٹ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔روس کے سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر بھی کئے ۔گورنرسندھ کے ہمراہ روس کے سفیر نے قائد اعظم گیلری کا دورہ کیا۔ روس کے سفیر کی کراچی کے مشہور برگر اور مٹکہ چائے سے تواضع بھی کی گئی ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ آج روس کے سفیر سے میری تفصیلی بات ہوئی ہے،انشاللہ پاک روس دوستی تجارت کے تبادلہ میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کی بہت اچھے تعلقات ہیں۔کچھ عرصہ قبل روس کے ڈپٹی وزیر اعظم بھی پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے سفیر کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ بعد ازاںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روسی سفیر اور قونصل جنرل کو عزازی ٹوپی اور شال دی۔رو س کے سفیر نے شجر کاری مہم کے تحت گورنرہائو س میں پودا بھی لگایا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved