امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستانی کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، امریکی سفیر

فیصل آباد(این این آئی)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستانی کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی مالی معاونت سے کلائمٹ اسمارٹ ایگریکلچر منصوبے کا آغاز ہو گیا۔ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر ایکٹیوٹی کی فیصل آباد میں افتتاحی تقریب ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ 5سال پر محیط سرمایہ کاری پاکستانی زراعت میں تعاون کو فروغ دے گی اور پاکستانی کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کسان تنظیموں، مقامی کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں سے شراکت داری کرے گاجبکہ ہماری توجہ کاشتکاری کے بہتر طریقوں اور ٹیکنالوجی میں معاونت پر مرکوز ہو گی۔ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ امید ہے یہ اقدامات ماحول کے تحفظ اور فصلوں کی پیداوار میں بہتری کیلئے معاون ثابت ہوں گے اور اس سے کسانوں کی آمدنی میں بحی اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم مل جل کر کامیابی کے بیج بو رہے ہیں اور یقینی بنائیں گے کہ پاکستانی کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو، جدید مشینری متعارف کروانے میں کسانوں کے ساتھ کام کریں گے جبکہ پانی کا موثر استعمال یقینی بنانے کیلئے ہم خود کار آبپاشی نظام بھی متعارف کرائیں گے۔امریکی سفیر نے کہا کہ موسم کی پیشگوئی کیلئے بھی جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی امریکہ اور پاکستان کے درمیان طویل اور مضبوط شراکت داری قائم ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں مصروف عمل ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved