امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ،ٹیکس پالیسی اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے پہلا دور میں ٹیکس پالیسی اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس پالیسی اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور آرٹیفشل انٹیلیجنس ڈیٹا کے استعمال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع ایف بی آرکے مطابق اے آئی بیسڈ اقدامات اور ڈیجٹلائزیشن اقدامات کے بعد ریونیو میں بہتری متوقع ہے، ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت نئے دفاتر کے قیام اوررائٹ سائزنگ سے بھی آگاہ کیا گیا، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز میں اب تک 160 سے زائد آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں۔بریفنگ میں آئی ایم ایف کے مشن کو بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھاڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کی تنظیم نو کی جارہی ہے، کسٹمز کے 4ڈائریکٹوریٹ بند کر دیئے گئے،راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد اور گوادر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور وزارت توانائی کے حکام کے درمیان بھی بات چیت ہوئی ہے، مزاکرات میں آر ایل این جی کے استعمال اور سولرائزیشن پالیسی پر بات چیت کی گئی،آئی ایم ایف مشن کو سولرائزیشن پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved