لندن(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ون ڈے رینکنگ میں بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا کی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے، انگلش ٹیم ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلادیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر براجمان ہے۔