امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جزیرہ ہوانگ یئن چین کا اٹوٹ حصہ ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ(این این آئی)عوامی جمہوریہ چین کی حکومت نے 10 نومبر کو 25 فروری 1992 کے علاقائی سمندر اور ملحقہ زون پر عوامی جمہوریہ چین کے قانون کے مطابق چین کے جزیرہ ہوانگ یئن کے علاقائی پانیوں کی بیس لائنز کا اعلان کیا ہے۔اتوار کے روز اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جزیرہ ہوانگ یئن چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ چینی حکومت نے سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن سمیت دیگر بین الاقوامی قوانین اور علاقائی سمندر اور ملحقہ زون پر عوامی جمہوریہ چین کے قانون کے مطابق جزیرہ ہوانگ یئن کے علاقائی پانیوں کی بیس لائنز کی وضاحت اور اجرائ کیا ہے ، جو بین الاقوامی قانون اور عمل کے مطابق ہے۔ چین فلپائن کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین کے ثالثی کیس میں غیر قانونی فیصلے کو اپنی داخلی قانون سازی کی شکل میں مضبوط بنانے کی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اسی روز چائنا کوسٹ گارڈ نے بھی اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چین کے جزیرہ ہوانگ یئن اور اس سے متعلقہ علاقائی پانیوں میں گشت اور قانون نفاذ کرنے والی کارروائیوں کو مضبوط بنانا جاری رکھے گی ، اور چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا ثابت قدمی کے ساتھ دفاع کرے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved