لاہور( این این آئی)داتا دربار پولیس نے کارروائی کر کے تین سالہ بچی کو اغوا کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرا لیا۔تین سالہ جویریہ اپنی والدہ کے ہمراہ داتا دربار سلام کے لیے آئی،والدہ دربار پہنچی تو دیکھا بیٹی ہمراہ موجود نہیں تھی ۔بروقت اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرکے بچی کو اغواء کرکے فرار ہونے والی خاتون رضیہ کو گرفتار کر لیا ۔