لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سموگ کی صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ،سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد بیمار یوں میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولز،کالجز ،تفریحی مقامات اورپارکس بند کرنے مثبت نتائج نہیںمل سکے، مارکیٹوں کو رات آٹھ بجے بند کرنے کو تاجر تسلیم نہیں کررہے،لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں آلودگی کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے، عارضی طورسموگ کی روک تھام کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے ، مستقل طور پرسموگ پر قابو پانے کے لیے تمام اداروں کو ایک پیج پرآنا ہوگا ۔