لاہور( این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان اور وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔عبد العلیم خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی وزارت کی اب تک کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی آئی اے کی نجکاری کے امور بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت پیٹرولیم کی کارکردگی سے بارے آگاہ کیا ۔