لاہور(این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر بھی لاہور کی فضا میں ہر سو چھائی آلودگی(اسموگ)سے شدید پریشانی کا شکار ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ صبا قمر لاہور کے نام پیغام لکھااور اسموگ کے باعث اپنی مشکلات کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے لکھا کہ ڈیئر لاہور، میں سانس لینا چاہتی ہوں، اسموگ بہت زیادہ اور دم گھوٹنے والا ہے، میں ہر سانس میں اسے محسوس کرسکتی ہوں۔اداکارہ نے لکھا کہ ہم میں سے جو لوگ دمے کا شکار ہیں ان کیلئے یہ ناصرف غیر آرام دہ ہے بلکہ زندہ رہنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے، براہ کرم آسمان صاف کریں اور جلد اپنی اصلی حالت میں واپس آجائیں۔